21 جولائی 2014 - 09:46
باراک اوبامہ فلسطین میں بچوں کے قتل عام کا حامی

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے امریکی صدر بارک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی حمایت کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے امریکی صدر بارک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی حمایت کررہے ہیں۔ جہاد اسلامی فلسطین کے اس ترجمان نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں منجملہ بچوں کے ہونے والے بہیمانہ قتل عام کی حمایت کی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اسرائیل  اور امریکہ کے سفارتخانوں کے سامنے ان کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں اور صیہونی دہشتگردوں کا محاصرہ کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جوابی کاروائیوں میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے نقصان کی بناء پر غزہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲